ممبئی،معروف بھارتی اداکارسوشانت سنگھ راجپوت کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا،متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے 14جون 2020کومبینہ طور پر خود کشی کر لی تھی ، بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی لاش ان کے ممبئی کے علاقے بیندرا میں واقع گھر میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی تھی ، اس وقت اداکار کے گھر پر ان کے کچھ دوست بھی موجود تھے ، سوشانت کے کمرے کادروازہ توڑ کر جب ان کے دوست داخل ہوئے تو ان کی لاش چھت سے لٹک رہی تھی ،سوشانت سنگھ راجپوت ذہنی تناو میں تھے تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔سوشانت سنگھ کی پہلی فلم کائی پوچے اور اب تک آخری ریلیز ہونے والی فلم چھچھورے تھی۔ سوشانت سنگھ نے 10 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں سے 6 سپر ہٹ رہیں۔سوشانت سنگھ کو کیریئر کے شروع میں ہی سرفراز کا کردار ملا جو ان کی شناخت ہے۔ یہاں تک کہ دھونی کا ٹائٹل رول کرنے کے باوجود فینز انھیں سرفراز کے نام سے پکارتے ہیں۔سوشانت نے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے خواب کی تکمیل کے لیے فلمی دنیا کا رخ کیا تھا۔ابتدا میں انھوں نے بیک اپ ڈانسر کے طور پر کام کیا۔ اس کے بعد کس دیس میں ہے میرا دل نامی ایک ٹی وی سیریئل میں کام کیا۔ پھر ٹی وی سیئرل پوتر رشتہ نے ان کی مقبولیت کو گھر گھر پہنچا دیا۔
بھارتی اداکارسوشانت سنگھ راجپوت کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
