ہومپاکستانکورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 34 اموات،1019 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 34 اموات،1019 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد،کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید34 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 723 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 65، سندھ میں 3 لاکھ 28 ہزار 184، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 74، بلوچستان میں 26 ہزار 232، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 712، اسلام آباد میں 19 ہزار 783 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 783 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 38 لاکھ 57 ہزار 250 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 214 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 78 ہزار 740 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 676 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 723 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 516، سندھ میں 5 ہزار 243، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 224، اسلام آباد میں 772، بلوچستان میں 294، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 566 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔