ہومبریکنگ نیوزبھارت نے بنگالیوں کی مدد نہیں کی بلکہ پاکستان کو کمزور کیا، اسپیکر

بھارت نے بنگالیوں کی مدد نہیں کی بلکہ پاکستان کو کمزور کیا، اسپیکر

اسلام آباد (آئی پی ایس )بنگلادیش کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد نے کہا ہے کہ 1971 میں بھارت نے بنگالیوں کی مدد نہیں کی بلکہ پاکستان کو کمزورکیا۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے دوریکے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں اسپیکربنگلادیشی پارلیمنٹ حافظ الدین احمد کا کہنا تھا کہ پچھلے 15سال میں بنگلادیش ہمسایہ ملک کی کالونی بن چکا تھا،

ہمسایہ ملک کی کالونی بننے سے ہمارے عوام پس رہے تھے۔ اسپیکربنگلادیشی پارلیمنٹ حافظ الدین احمد کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد بنگلادیش واپس آئیں تو سیدھا جیل جائیں گی، حسینہ واجد نے مسلم دشمن ملک میں پناہ لے رکھی ہے، بھارت حسینہ واجد کو واپس نہیں کرتا تو بین الاقوامی عدالت انصاف جائیں گے۔ حسینہ واجد واپس آنیکا اعلان صرف اپنے کارکنوں کو بتانے کے لیے کرتی ہیں،

حسینہ واجد آئندہ 10 سال تک بنگلادیش واپس نہیں آئیں گی۔حافظ الدین احمد کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ ایک دہشت گرد جماعت بن چکی ہے، بنگلادیشی حکومت عوامی لیگ پرپابندی لگانیکا سوچ رہی ہے، ہم بنگالی جمہوری لوگ ہیں،کسی قسم کی ڈکٹیٹرشپ کو برداشت نہیں کرتے، 71 میں بھی ہم نے جمہوریت مانگی تھی جو نہیں دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔