Saturday, July 27, 2024
ہومتعلیمسندھ میں تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف ریلیاں

سندھ میں تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف ریلیاں

کراچی ، تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف اندرونِ سندھ میں وکلا، سول سوسائٹی کے نمائندے، اساتذہ اورطلبا و طالبات کا احتجاج جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق خیر پور میں تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے ،احتجاج میں وکلا، سول سوسائٹی کے نمائندے، اساتذہ اور طلبا و طالبات شریک ہیں۔دوسری جانب سجاول میں تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف اساتذہ، والدین اور شہریوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔سجاول میں اساتذہ، والدین اور شہریوں نے پبلک پارک سے پریس کلب تک ریلی نکالی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔