Saturday, July 27, 2024
ہومآزاد کشمیروزیر اعظم کی سربراہی میں آزاد کشمیر میں نئی سیاسی جماعت بنانے کی تیاریاں

وزیر اعظم کی سربراہی میں آزاد کشمیر میں نئی سیاسی جماعت بنانے کی تیاریاں

مظفرآباد(آئی پی ایس ) آزاد جموں و کشمیر میں اتحادی حکومت کو مضبوط سیاسی بنیاد فراہم کرنے کے لئے ایک اور نئی سیاسی جماعت کے قیام کے امکانات ہر گزرتے دن کے ساتھ روشن ہوتے جا رہے ہیں، ابتدائی طور پر اس نئی سیاسی جماعت کے سرابرہ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوار الحق ہو سکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم خان نیازی، محترمہ شاہدہ صغیر اور سمندر پار مقیم کشمیریوں کی مخصوص نشست سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب رکن اسمبلی چودھری اقبال کے سوا پی ٹی آئی کے تمام ارکان قانون ساز اسمبلی اس نئی سیاسی جماعت کی اگلی صفوں میں نمایاں طور پر نظر آنے کا امکان ہے۔

نئی سیاسی جماعت بننے سے ایک تو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کو دو تین ارکان اسمبلی تک محدود کر دیا جائے گا اور دوسرا وزیر اعظم چودھری انوار الحق حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے دبا سے بھی آزاد ہونا چاہتے ہیں، نئی سیاسی جماعت کے قیام کا راستہ اس وقت اور آسان ہوگیا جب گزشتہ ہفتے ہائیکورٹ کے فل بنچ نے آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کو غیر قانونی قرار دیا، آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے فیصلہ سنا تے ہوئے الیکشن کمیشن آف آزاد جموں و کشمیر کو تنبیہ کی کہ آئندہ وہ سیاسی جماعتوں کی عبوری رجسٹریشن جیسے عمل سے گریز کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔