ہومکھیلڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تشہیری مہم، دبئی میں 20 برانڈڈ آر ٹی اے بسیں سڑکوں پر رواں دواں

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تشہیری مہم، دبئی میں 20 برانڈڈ آر ٹی اے بسیں سڑکوں پر رواں دواں

دبئی:  ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 5 کی تشہیر کے لیے دبئی میں 20 برانڈڈ آر ٹی اے بسیں مختلف روٹس پر چلائی جا رہی ہیں، جو شہر بھر میں ٹورنامنٹ کی تشہیر کا ذریعہ بنیں گی۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی جانب سے اسکائی بلیو میڈیا کے اشتراک سے جاری آؤٹ ڈور تشہیری مہم کے تحت دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی 20 بسوں کو ٹورنامنٹ کی برانڈنگ سے مزین کیا گیا ہے۔ یہ بسیں دبئی کے 20 مختلف روٹس پر روزانہ تقریباً 21 گھنٹے چلیں گی اور اہم شاہراہوں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کرکٹ ایونٹ کی تشہیر کریں گی۔مہم کے ذریعے لاکھوں شہریوں اور سیاحوں تک ٹورنامنٹ کا پیغام پہنچانے کی توقع ہے، جبکہ یہ تشہیری سرگرمیاں سیزن کے اختتام تک جاری رہیں گی۔ بسوں کے علاوہ دبئی کے نمایاں مقامات، میٹرو اسٹیشنوں اور دیگر اہم علاقوں میں یونی پولز، ایم یو پی آئیز اور ڈیجیٹل اسکرینوں کے ذریعے بھی تشہیر کی جا رہی ہے۔شائقین کو بھی مہم میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی برانڈڈ بس کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر @ilt20official کو ٹیگ کرنے والے شائقین انعامات جیتنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 5 کا آغاز 21 نومبر کو ہوا، جو 20 دسمبر 2026 تک جاری رہے گا۔ ایونٹ میں چھ فرنچائزز حصہ لے رہی ہیں، جن میں بابر اعظم، راشد خان، لیام لیونگ اسٹون، شاداب خان اور ہینرک کلاسن سمیت کئی نامور بین الاقوامی کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔اس شراکت داری پر اسکائی بلیو میڈیا کے چیئرمین داتو منیکندامورتی ویلاوودام نے کہا کہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 جیسے ممتاز کرکٹ ایونٹ کے ساتھ وابستگی پر ادارے کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی اے کے ٹرانزٹ اور آؤٹ ڈور میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کرکٹ کا جوش اسٹیڈیم سے باہر شہر کے مختلف علاقوں تک پہنچایا جا رہا ہے، جس سے کمیونٹیز کو جوڑنے اور متحدہ عرب امارات میں عالمی معیار کے کھیلوں کے ایونٹس کے فروغ میں مدد ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔