ہومتازہ ترینپاکستانی ڈرامے ’’درِ نجات‘‘ کی بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی دھوم، کیفے اجتماعات کا انعقاد

پاکستانی ڈرامے ’’درِ نجات‘‘ کی بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی دھوم، کیفے اجتماعات کا انعقاد

نئی دہلی: وسطی دہلی کا ایک کیفے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر پاکستانی ٹی وی ڈرامے کے مداحوں کی غیر معمولی سرگرمی کا مرکز بن گیا، جہاں لوگوں نے صرف ڈرامہ ’’درِ نجات‘‘ کی قسط دیکھنے کے لیے ہی نہیں بلکہ بھارت میں پاکستانی ڈرامے کی اجتماعی اسکریننگ میں شرکت کے لیے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اسی طرح سینکڑوں میل دور بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ کے کیفے میں بھی اس نوعیت کی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ بعض مقامات پر ڈرامے کی اسکریننگ کے لیے درجنوں افراد جمع ہوتے ہیں، جبکہ کچھ تقریبات میں کھانے پینے کے میلے، خریداری کے اسٹالز اور ڈرامے کے کرداروں کے بڑے تصویری ماڈلز بھی شامل ہوتے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کی پیشکش ڈرامہ سیریل ’’درِ نجات‘‘ پاکستان سے باہر بھی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ بھارت میں دہلی کے علاوہ بنگلورو اور حیدرآباد میں بھی ڈرامے کی اجتماعی اسکریننگ کے اجتماعات منعقد کیے گئے، جہاں ناظرین نے ٹی وی پر ڈرامہ دیکھنے کے معمول کو ایک سماجی تقریب میں تبدیل کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔