Saturday, July 27, 2024
ہومتعلیمموسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا جس کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کی محکمہ تعلیم نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکولز 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد یکم جنوری2024 سے اسکولز دوبارہ کھلیں گے۔
سندھ کی سیکریٹری تعلیم کے مطابق محکمہ کی سالانہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعطیلات کی جارہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔