Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینبزنس کنفیڈنس انڈیکس میں پاکستان اوپر

بزنس کنفیڈنس انڈیکس میں پاکستان اوپر

پاکستان بزنس کنفیڈنس انڈیکس میں 9فیصد اضافہ ہوا ، مئی 2020میں پاکستان کی پوزیشن منفی50فیصد تھی جو59فیصد بڑھی ، یہ او آئی سی سی آئی کے ممبر کا پاکستان پر اعتماد ہے ، جو منفی 74فیصد سے34فیصدپر آگیا ہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد،او آئی سی سی آئی کے بزنس کنفیڈنس انڈیکس میں پاکستان مثبت پوزیشن میں آگیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ معاشی میدان سے ایک اور اچھی خبر، او آئی سی سی آئی کے بزنس کنفیڈنس انڈیکس میں پاکستان کی مثبت پوزیشن ہوگئی،عمران خان نے کہاکہ پاکستان بزنس کنفیڈنس انڈیکس میں 9فیصد اضافہ ہوا ، مئی 2020میں پاکستان کی پوزیشن منفی50فیصد تھی جو59فیصد بڑھی ، یہ او آئی سی سی آئی کے ممبر کا پاکستان پر اعتماد ہے ، جو منفی 74فیصد سے34فیصدپر آگیا ہے،وزیراعظم نے کہا مئی 2020کے مقابلے میں او آئی سی سی آئی ممبر کے اعتماد میں108فیصد اضافہ ہوا، اس دوران بیرونی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے اعتماد میں ڈرامائی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔