ہوماسلام آبادایف نائن پارک زیادتی کیس،جلد از جلد نتیجے پر پہنچیں گے، آئی جی

ایف نائن پارک زیادتی کیس،جلد از جلد نتیجے پر پہنچیں گے، آئی جی

اسلام آباد(سب نیوز)پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی ) کے چیئرمین نور عالم خان نے آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایف نائن پارک میں لڑکی کیساتھ واقعہ ہوا، پولیس اور سی ڈی اے افسران کے خلاف کیا کاروائی کی۔
آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ایف نائن واقعے کی انوسٹی گیشن چل رہی ہے، سیف سٹی کہاں ہے کیمرے لگے ہوئے ہیں ؟ پانچ چھ مہینوں میں 900 کیمرے لگائے، آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پارک میں بھی مزید کیمرے لگائے جارہے ہیں۔
چیئرمین پی اے سی نے پوچھا کہ انوسٹی گیشن میں کتنا وقت لگے گا۔ جس پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں جلد از جلد نتیجے پر پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے بعد کمیٹی کو آگاہ کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔