ہومبریکنگ نیوزسربراہ پاک فضائیہ کی ازبکستان کی اعلی دفاعی اور فضائی قیادت سے اہم ملاقاتیں

سربراہ پاک فضائیہ کی ازبکستان کی اعلی دفاعی اور فضائی قیادت سے اہم ملاقاتیں

آستانہ(آئی پی ایس )سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے جمہوریہ ازبکستان کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل بوتر قدرت خوجایف بہرومووچ اور نائب وزیر دفاع و کمانڈر ایئر ڈیفنس اینڈ ایئر فورس، میجر جنرل برخانوف احمد جومولووچ سے اعلی سطحی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی تعلقات، عسکری تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں اشتراکِ عمل کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ازبکستان کے وزیر دفاع سے ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، موجودہ دفاعی تعلقات اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ کے امکانات زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر ایئر چیف نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ دفاعی روابط کا مزید استحکام خطے میں امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ازبک وزیر دفاع نے پیشہ ورانہ روابط، باہمی تجربات سے استفادے اور ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے مثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

انہوں نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، اعلی آپریشنل صلاحیتوں اور جنگی استعداد کو سراہتے ہوئے ازبک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کو مزید مثر بنانے کے لیے پاک فضائیہ کے تجربات، مہارت اور افرادی قوت کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔