اسلام آباد(سب نیوز) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی)کے صدر طلعت محمود نے ملک بھر کے پانچ سے چھ بڑے چیمبرز آف کامرس پر مشتمل مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دینے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری اور صنعتی شعبے کے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے تمام بڑے چیمبرز کو متحد ہو کر مثر آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس پلیٹ فارم کے ماہانہ اجلاس مختلف شہروں میں باری باری منعقد کیے جائیں۔بدھ کے روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انفرادی سطح پر پیش کی جانے والی تجاویز اور مطالبات اکثر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پاتے، جبکہ بڑے چیمبرز کا مشترکہ مقف حکومت کے سامنے زیادہ مثر ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے معروف چیمبرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے پر آئی سی سی آئی کے صدر محمد ذکریا اکبر ضیا کی کاوشوں کو سراہا اور اسلام آباد چیمبر کی قیادت کو کراچی کے دورے کی دعوت بھی دی۔پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے طلعت محمود نے کہا کہ ملک کی برآمدات تقریبا 30 ارب ڈالر جبکہ ترسیلاتِ زر تقریبا 41 ارب ڈالر ہیں۔ انہوں نے ترسیلاتِ زر پر ضرورت سے زیادہ انحصار کے بجائے ایسی پالیسیوں اور مراعات متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے وطن میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں اور ملکی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔ انہوں نے کاروباری برادری کے لیے خصوصی سہولتوں، بالخصوص ہوائی اڈوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے الگ انتظامات کی تجویز بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور ادارہ جاتی اصلاحات کو کاروباری طبقے کے لیے سہولت کا ذریعہ بنایا جائے، نہ کہ ہراسانی کا۔اپنے خطاب میں آئی سی سی آئی کے صدر محمد ذکریا اکبر ضیا نے بڑے چیمبرز کے درمیان مضبوط رابطہ کاری اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری مسائل کے حل اور پاکستان کے تجارتی و صنعتی شعبوں کو مضبوط بنانے کے لیے اجتماعی جدوجہد ناگزیر ہے۔ انہوں نے بینکوں سے کاروباری شعبے کے لیے بہتر مالی سہولتوں، صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری، غیر ضروری ضابطہ جاتی رکاوٹوں کے خاتمے اور تاجروں و صنعتکاروں کو بلاجواز ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو معاشی ترقی میں ایک اہم شراکت دار سمجھا جانا چاہیے۔
خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید جواد کاظمی نے طورخم بارڈر کی طویل بندش کے علاقائی تجارت اور صنعتی سرگرمیوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کی برآمدات کے وسیع امکانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی تجارتی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے علاقائی تجارت اور رابطہ کاری کو فروغ دینا ضروری ہے۔سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر فیض محمد فیضی نے بھی کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے بڑے چیمبرز کے درمیان تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔آئی سی سی آئی فانڈر گروپ کے چیئرمین شیخ طارق صادق نے کاروباری برادری کو درپیش سنگین مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ کاروباری طبقہ متحد ہو کر اپنی آواز ایوانِ اقتدار تک پہنچائے تاکہ اس کے مسائل پر توجہ دی جائے اور ان کے حل کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں۔آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر محمد اشفاق حسین چٹھہ نے اجلاس کی مثر انداز میں میزبانی اور نظامت کرتے ہوئے کاروباری برادری کی بہتری اور سہولت کے لیے چیمبر کے اہداف اور اقدامات پر روشنی ڈالی۔ کے سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبر سید عمیرالدین حسین نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔اجلاس میں آئی سی سی آئی کے سابق صدور، ایگزیکٹو ممبران اور تجارتی و برآمدی شعبوں سے وابستہ نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
