ہومبریکنگ نیوزایران کو خلیجی ممالک پر حملوں اور نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے: خلیج تعاون کونسل

ایران کو خلیجی ممالک پر حملوں اور نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے: خلیج تعاون کونسل

کویت(آئی پی ایس )خلیج تعاون کونسل نے ایران سے جنگی نقصانات کا مکمل معاوضہ ادا کرنیکا مطالبہ کردیا۔جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیخلیجی ممالک پر ہزاروں میزائل اور ڈرون حملیکیے، حملوں میں ائیرپورٹ، بندرگاہیں، تیل وگیس مراکز، بجلی گھروں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایاگیا۔جاسم البدیوی نے بتایا کہ خلیجی ممالک جنگ کا حصہ نہیں تھے،

انہوں نی کشیدگی روکنے کی کوشش کی، ایران کو حملوں اور ان کینتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔سیکرٹری کے مطابق ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدیمیں نیوکلئیر پروگرام، میزائلوں، ڈرونز اور مسلح گروہوں کی حمایت جیسیمعاملات شامل ہونیچاہئیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی نائب سفیر غلام حسین نے الزام کو مسترد کردیا، غلام حسین نے کہا کہ خلیجی ممالک نے ایران پر امریکی حملوں میں واشنگٹن کی مددکی، امریکا کی مدد کرنے پر خلیجی ممالک کو بھی جواب دہ ہونا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔