ہومبریکنگ نیوزمحسن نقوی دیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے ہیں، ایاز صادق

محسن نقوی دیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے ہیں، ایاز صادق

لاہور:اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہےکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے ہیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں ایاز صادق نے کہا کہ ہر وزیر اپنی وزارت چلا رہا ہے، ہر ایک کا اپنا کردار ہے، ترمیم آرہی ہے یا نہیں یہ نہیں پوچھتے، جب آئے گی تب پتا چل جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے ہیں، میرا کام اس وقت شروع ہوگا جب حکومت کہے گی کہ 28 ویں ترمیم آرہی ہے ، ترمیم کو اچھا برا نہیں کہوں گا، میرا کام سہولت فراہم کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔