سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 16 خوارج ہلاک کر دیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران علی خیل میں دو افغان باشندوں سمیت 12 خوارج ہلاک کیے گئے، میر علی اور دتہ خیل میں دو، دو خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار عصمت علی اور نائیک آفتاب علی نے جامِ شہادت نوش کیا، شہید حوالدار عصمت علی کا تعلق صوابی جبکہ نائیک آفتاب علی کا تعلق مردان سے تھا۔
علاقے میں باقی ماندہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری رہیں گے، عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔
