اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان راجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 2 سالہ مدت کے دوران ان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، تاہم وہ اپنی کارکردگی پر جوابدہی کے بجائے پارٹی رہنماں پر تنقید کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان سے لطیف کھوسہ کی حالیہ ملاقات نے سلمان راجہ کو حواس باختہ کردیا ہے۔ ان کے مطابق سلمان راجہ پہلے کہتے تھے کہ سیکرiٹری جنرل کا عہدہ ان پر تھوپا گیا ہے، لیکن اب عہدہ ہاتھ سے جاتا دیکھ کر لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر پر تنقید کر رہے ہیں۔
