ہومبریکنگ نیوزحکومتی قانونی ٹیم کا نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم کی تجویز پر غور

حکومتی قانونی ٹیم کا نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم کی تجویز پر غور

اسلام آباد: حکومتی قانونی ٹیم نئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم کرانے کی تجاویز پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون، پارلیمانی امور، اٹارنی جنرل ریفرنڈم کے آئینی و قانونی پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں، نئے صوبوں سے متعلق آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ حمایت نہ ملنے پر ریفرنڈم کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم معاملے پر پارلیمنٹ سے ریفرنڈم کی اجازت حاصل کرسکتے ہیں، ریفرنڈم کے انعقاد کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری لیے جانے پر بھی غور ہو رہا ہے۔

پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ترمیم کی حمایت نہ کرنے پر معاملہ ریفرنڈم کیلئے پارلیمنٹ میں لے جانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے نئے صوبوں کی حامی ہونے کے باوجود مجوزہ آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ نہیں دیا، ریفرنڈم کی آئینی و قانونی حیثیت کے تعین کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا امکان بھی زیر غور ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔