Saturday, March 22, 2025
ہومکامرسچینی صدر کے خصوصی ایلچی   کی یوراگوئے کے صدر کی تقریب  حلف میں شرکت 

چینی صدر کے خصوصی ایلچی   کی یوراگوئے کے صدر کی تقریب  حلف میں شرکت 

چین  یوراگوئےکے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ہان جون

بیجنگ : مشرقی جمہوریہ یوراگوئے  کی حکومت کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر برائے  امور زراعت و دیہات ہان جون نے  یوراگوئے کے دارالحکومت  مونٹیویڈیو میں  نو منتخب صدر  اولیواریس اولسی کی حلف برداری کی تقریب  میں شرکت کی۔

پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ دو مارچ کو یوراگوئے  کے صدر اولیواریس اولسی نے  ایوان صدر میں ہان جون سے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر ہان جون نے کہا کہ چین  یوراگوئےکے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور    دو طریفہ تعلقات کر آگے بڑھانا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر انداز میں خوشحال بنایا جائے ، لاطینی امریکہ نیز عالمی برادری میں استحکام کو یقینی بنایا جائے  اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جائے۔

یوراگوئے  کے صدر  اولیواریس اولسی نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ان کی  تقریب  حلف  کے لیے خصوصی ایلچی بھیجنے کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یوراگوئے  کی ہر انتظامیہ چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتی ہے۔ یوراگوئے   کی نئی حکومت چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے جامع حکمت عملی اور شراکت داری کے تعلقات کو گہرا کرنا چاہتی ہے اور مختلف شعبہ جات میں ٹھوس تعاون کو مضبوط بنانے اور  کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کی حفاظت کرنے کی خواہاں ہے تاکہ مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کام کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔