اسلام آباد،(سب نیوز) ہسپانیہ کے پاکستان میں سفیر، عزت مآب جناب کارلوس آراگون گل دے لا سرنا نے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کے چیئرمین، سفیر خالد محمود سے ملاقات کی۔
دونوں فریقین نے پاکستان اور ہسپانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا، جس میں تھنک ٹینکس کے درمیان تعاون میں اضافہ اور باقاعدہ تبادلوں کو فروغ دینا شامل ہے۔
دونوں کا یہ بھی خیال تھا کہ اس نوعیت کے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔
