Thursday, April 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزلبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق، ٹرمپ کا اعلان

لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق، ٹرمپ کا اعلان

نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے لبنان کے نہایت معزز صدر جوزف عون اور اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ انتہائی شاندار گفتگو کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان دونوں رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اپنے ممالک کے درمیان امن کے حصول کے لیے وہ باضابطہ طور پر 10 روزہ جنگ بندی کا آغاز کریں گے، جو شام 5 بجے سے نافذ ہوگی۔امریکی صدر نے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ منگل کو ان دونوں ممالک نے واشنگٹن ڈی سی میں 34 سال بعد پہلی مرتبہ ملاقات کی، جہاں ہمارے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی تھی کہ وہ اسرائیل اور لبنان کے ساتھ مل کر پائیدار امن کے قیام کے لیے کام کریں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں 9 جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز رہا ہے اور یہ میری دسویں ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے اپنی دوسری پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل کے وزیرِاعظم نیتن یاہو اور لبنان کے صدر جوزف عون کو وائٹ ہاس مدعو کر رہا ہوں، تاکہ 1983 کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان پہلی بامعنی بات چیت کی جا سکے، جو کہ ایک طویل عرصہ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں فریق امن دیکھنا چاہتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ تیزی سے ممکن ہو جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔