Sunday, April 19, 2026
ہومتازہ ترینپاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلنے کو تیار!

پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلنے کو تیار!

اسلا م آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے اٹلی اور ڈنمارک کے سفیروں کی اہم ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس ملاقات میں پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی عالمی مارکیٹ اور قابلِ اعتماد سپلائی چین پارٹنر کے طور پر اجاگر کیا گیا۔250 ملین صارفین کی بڑی مارکیٹ، مرحلہ وار ٹیرف کمی، اور سرمایہ کار دوست پالیسیز پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش منزل بنا رہی ہیں۔

خصوصی طور پر ڈیری سیکٹر کی جدید کاری، ویلیو ایڈڈ مصنوعات، اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر جیسے اقدامات پر اتفاق، جبکہ لائیو اسٹاک اور گوشت کی برآمدات کے نئے مواقع بھی روشن امکانات کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
پاکستان مضبوط آئی پی پالیسی کے ساتھ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو یقینی بنا رہا ہے — اب وقت ہے عالمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا!

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔