Thursday, April 16, 2026
ہومکامرسسونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی:(آئی پی ایس) سونے اور چاندی کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج بھی مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 825 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 1400 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 1200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے کی سطح پر آ گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔