مقبوضہ بیت المقدس(آئی پی ایس )حماس نے تجویز کیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد ایک آزاد فلسطینی حکومت بنانے کی ضرورت ہے جو جماعتی تفریق سے بالاتر ہو۔ تاکہ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں ایک مشترکہ حکومت بن سکے۔ میڈییارپورٹس کے مطابق اس امر کا اظہار فلسطینی تحریک مزاحمت کے سیاسی بیورو کے ایک رکن برادن نے کیا ۔بردان نے مزید کہا کہ غزہ کے انتظامی معاملات جنگ کے بعد بھی ہمارا اندرونی مسئلہ رہیں گے۔ جس میں کسی بیرونی عنصر کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ اس لیے ہم جنگ کے بعد کے غزہ کے بارے میں آج کسی بھی بیرونی فریق کے ساتھ تبادلہ خیال نہیں کریں گے۔حماس کے ایک اور ذمہ دار نے کہا یہ تجویز ثالثوں کی طرف سے آئی ہے۔ جس کے تحت حکومت غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے امور کو دیکھے گی۔ پھر عام انتخابات کی طرف بڑھے گی۔ تاہم حماس کے اس رہنما نے اپنا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔
حماس کابعد از جنگ بیرونی مداخلت کے بغیر مشترکہ فلسطینی حکومت کا عندیہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
