Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ تریناسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 45روز کیلئے بڑھانے کا اعلان کردیا گیا

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 45روز کیلئے بڑھانے کا اعلان کردیا گیا

واشنگٹن(سب نیوز)اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 45 روز کیلئے بڑھانے کا اعلان کردیا گیا۔اسرائیل اور لبنان کے درمیان واشنگٹن میں 2 روزہ مذاکرات کے بعد اہم فیصلہ ہوا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا جنگ بندی میں توسیع خطے میں استحکام کیلئے اہم قدم ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان اگلا مذاکراتی دور دو اور تین جون کو ہوگا۔

واشنگٹن میں دو روزہ مذاکرات کے بعد لبنانی وفد نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جنگ بندی سے پیدا ہونے والی پیش رفت کو مستقل امن معاہدے میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ جنگ بندی میں توسیع اور امریکا کی سہولت کاری سے قائم ہونے والا سکیورٹی فریم ورک ہمارے شہریوں کے لیے اہم مہلت فراہم کرے گا، ریاستی اداروں کو مضبوط بنائے گا اور دیرپا استحکام کی جانب سیاسی راستہ ہموار کرے گا۔دوسری جانب امریکا میں اسرائیل کے سفیر نے مذاکرات کو کھلے اور تعمیری قرار دیا، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا مذاکرات میں اتار چڑھا آتے رہیں گے لیکن کامیابی کے امکانات بہت روشن ہیں، مذاکرات کے دوران ہماری اولین ترجیح اپنے شہریوں اور فوجیوں کی سلامتی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔