Saturday, May 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزخاور مانیکا اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہے، وہ چھ سال تک خاموش رہے:تحریری فیصلہ جاری

خاور مانیکا اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہے، وہ چھ سال تک خاموش رہے:تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد(سب نیوز ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ خاور مانیکا اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہے، وہ چھ سال تک خاموش رہے، لہذا پرائیوٹ کمپلینٹ فائل کرنے سے پہلے ہی ان کا رجوع کا حق ختم ہوچکا تھا۔

عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے درمیان شادی فراڈ یا بدنیتی کی بنیاد پر نہیں تھی ، خاور مانیکا کا مقف تھا کہ پہلا نکاح یکم جنوری 2018 اور دوسرا فروری 2018 میں ہوا ، فریقین میں سے کسی نے نہیں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا نکاح نہیں ہوا تھا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ خاور مانیکا کا مقف تھا کہ دو نکاح کرنا بدنیتی پر مبنی اور فراڈ شادی تھی اور انہیں رجوع کے حق سے روکا گیا ، اس طرح ان کے ساتھ فراڈ ہوا ہے ، تاہم جرح کے دوران خاور مانیکا نے مانا کہ شادی کے دوسرے دن انہیں معلوم ہو گیا تھا ، حیران کن طور پر خاور مانیکا نے چھ برس بعد رجوع کے لیے کمپلینٹ فائل کی ، لہذا وہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔