Saturday, May 16, 2026
ہومتازہ ترینضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی قرار دیدیا

ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی قرار دیدیا

اسلام آباد (سب نیوز)ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار بدستور پہلے سے نافذ پالیسی کے مطابق رہیں گے اور اس حوالے سے کسی نئی تبدیلی کا کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے اور عوام اس پر توجہ نہ دیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں کاروباری اوقات کار میں کوئی تبدیلی کی گئی تو اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔