اسلام آباد،دو دہائیوں تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والے مایہ ناز مزاحیہ اداکاررفیع خاور عرف ننھا کو گزرے 35برس بیت گئے ہیں, مشہور زمانہ ٹی وی سیریل الف نون سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار ننھا نے فلمی دنیا میں بھی کئی لازوال کردار بخوبی نبھائے,ان کے مداح آج بھی انہیں بھولے نہیں۔ ننھا نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے الف نون سے شہرت حاصل کی، انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز 1966 میں فلم وطن کا سپاہی سے کیا۔معروف فلم دبئی چلو نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا، ان کی دیگر یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی، سالا صاحب، نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی، مہندی اور دیگر قابل ذکر ہیں۔انہوں نے اپنے کریئر کے عروج پر 2 جون 1986 کو چند نا گزیر وجوہات کی بنا پر خود کشی کرلی تھی۔فلم سالا صاحب لاہور میں 300 ہفتے تک زیر نمائش رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ رفیع خاور عرف ننھا اور رنگیلا کی فلمی جوڑی کو شائقین نے بے پناہ پزیرائی بخشی۔فلمی ہیروئین میں ممتاز، انجمن، مسرت شاہین، رانی، دردانہ رحمان اور نازلی پسند کی جاتی تھیں۔ہ ٹی وی اور فلم کا جانا مانا چہرہ تھے جن سے سب پیار کرتے تھے اور مداحوں میں بھی انہیں منفرد مقام حاصل تھا۔ ننھا جیسا کامیڈی اداکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے ان کی ٹی وی اور فلموں کے لئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا وہ شوبز کا قیمتی اثاثہ تھے۔
مایہ نازمزاحیہ اداکار ننھا کو پرستاروں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
