کراچی ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی بیٹی و معروف اداکار ہ میرا سیٹھی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ناگوار جنسی واقعہ کو شیئر کر دیا۔اداکارہ میرا کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں میرا سیٹھی نے یہ واقعہ سنایا۔ میرا سیٹھی نے کہا کہ کچھ روز پہلے وہ ٹینس کھیل رہی تھیں کہ ٹینس کورٹ کی باونڈری پر ایک نا معلوم شخص آیا اور انہیں دیکھ کر جنسی عمل تشکیل دیا۔ میرا نے کہا کہ یہ دیکھنا انکے لیے کافی ناگوار اور تکلیف دہ تھا۔میرا نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے اپنے کوچ کو بھی بتایا تاہم کسی نے کچھ نہ کیا، اس معاشرے میں گھٹن کیوں ہے؟ میرا سیٹھی کے مطابق یہ معاشرتی نشو و نما ہے جس کی بنیاد پر انسان اپنے رویئے تخلیق کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی شوبز خواتین اپنے ساتھ پیش آئے جنسی ہراسگی کے واقعات شیئر کر چکی ہیں۔
اداکارہ میرا سیٹھی کا جنسی ہراساں کیے جانے کا انکشاف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
