ہومپاکستانقومی مکالمے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنا چاہیے، پرویز الٰہی، اسد قیصر ملاقات میں اتفاق

قومی مکالمے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنا چاہیے، پرویز الٰہی، اسد قیصر ملاقات میں اتفاق

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر رہنماوں نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ کے لائحہ عمل اور اپوزیشن کے کردار پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ملاقات کے دوران پی ٹی آئی رہنماوں نے ملک کو درپیش سیاسی و معاشی چیلنجز کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک کو نئے میثاقِ جمہوریت کی ضرورت ہے۔ پرویز الہی اور اسد قیصر نے اتفاق کیا کہ قومی مکالمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنا چاہیے۔ملاقات میں چوہدری پرویز الہی اور اسد قیصر نے جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔چوہدری پرویز الٰہی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے ذاتی معالجین اور اہل خانہ کو ان تک فوری اور بلا تعطل رسائی دی جائے۔اسد قیصر نے کہا کہ قید کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی آئینی اور قانونی حق ہے۔
چوہدری پرویز الہی نے کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی کی سینیئر قیادت کو بھی فوری علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ اسد قیصر نے ملک بھر کی جیلوں میں قید پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی پر زور دیا۔ملاقات میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، قانونی محاذ پر کوششوں اور سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرویز الہی اور اسد قیصر نے آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے دیگر رہنماں اور اتحادی جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ملاقات میں میئر صوابی عطااللہ، ارکان پنجاب اسمبلی سردار راشد طفیل اور میاں حنبل، ثنا کریمی، سابق رکن پنجاب اسمبلی وقاص حسن موکل، پی ٹی آئی رہنما سردار نادر فاروق اور بیرسٹر شاہد مسعود بھی شریک تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔