اسلام آباد ،تاجکستان کے صدر 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔بدھ کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے جہاں وفاقی وزیر خسرو بختیار نے معزز مہمان کا نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر تاجکستان کے صدر آج 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور تاجک صدروفودکی سطح پربات چیت کریں گے ، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم،علاقائی رابطوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ تاجک صدر امام علی رحمان اپنے دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔
تاجکستان کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
