لاہور (سب نیوز)سابق پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے دعوی کیا کہ شاہ محمود قریشی جلد رہا ہو کر پی ٹی آئی کو وہ لیڈرشپ فراہم کرینگے جس کی اس وقت ضرورت ہے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کے جیل جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں کوئی لیڈر سرے سے ہے ہی نہیں، جن لوگوں کو عمران خان نے ذمہ داری دی وہ بری طرح ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ایک بردبار، سلجھے ہوئے سیاستدان اور پی ٹی آئی کے انتہائی مخلص رہنما ہیں، امید ہے وہ جلد رہا ہو کر نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کو سہی ڈگر پر لائیں گے بلکہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اسیروں کے لئے بھی جدو جہد کریں گے۔
شاہ محمود قریشی جلد رہا ہو کر پی ٹی آئی کو وہ لیڈرشپ فراہم کرینگے جس کی اس وقت ضرورت ہے، عمران اسماعیل کا دعوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
