Monday, May 18, 2026
ہومشوبزاداکارہ میرا کو امریکہ میں پروٹول مانگنا مہنگا پڑ گیا، ڈاکٹروں نے پاگل خانے پہنچا دیا

اداکارہ میرا کو امریکہ میں پروٹول مانگنا مہنگا پڑ گیا، ڈاکٹروں نے پاگل خانے پہنچا دیا

نیویارک ، اداکارہ میرا سے جڑا ایک اور تنازعہ سامنے آیا ہے جس نے انہیں پاگل خانے پہنچا دیا ہے۔ اداکارہ میرا کو امریکی ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی اور پروٹوکول مانگنے پر پاگل قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ان دنوں امریکا میں ہیں اور معروف پاکستانی بزنس مین کے گھر میں مقیم ہیں۔ اداکارہ میرا نے چند روز قبل کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین لگوائی جس کے بعد ان کو بخار ہوگیا۔ اداکارہ معروف پاکستانی بزنس مین کے قریبی ساتھی کے ساتھ ہسپتال چیک اپ کے لئے گھر سے نکلیں لیکن راستے میں کسی وجہ سے میرا کو اکیلے ہی ہسپتال جانا پڑا۔اداکارہ میرا نے ہسپتال پہنچ کر اپنا تعارف کرایا اور کہا کہ میں پاکستان کی ٹاپ ہیروئن ہوں اور وزیراعظم عمران خان نے مجھے پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ کی بھی آفر کی تھی لہذا مجھے سب سے پہلے پروٹوکول کے تحت چیک کیا جائے۔اس ساری صورتحال پر امریکی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ آپ جو کچھ بھی ہیں وہ پاکستان میں ہیں۔ ہم یہاں پر مریضوں کو ان کی باری کے مطابق ہی چیک کرتے ہیں جب آپ کی باری آئے گی تو آپ کو بلالیں گے آپ انتظار کریں۔اداکارہ میرا اپنی ضد پر اڑی رہیں جس کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہسپتال والوں کو اطلاع کردی اور مینٹل ہسپتال کی ٹیم اداکارہ میرا کو اپنے ساتھ لے گئی۔ اداکارہ میرا اس وقت دوروز سے مینٹل ہسپتال میں ہی ہیں۔اداکارہ میرا نے اس ساری صورتحال کے بعد اپنی غلطی تسلیم کرلی لیکن ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ امریکی قانون کے مطابق اب آپ کو آپ کا سپانسر ہی یہاں سے لے جاسکتا ہے۔اداکارہ میرا جس معروف پاکستانی بزنس مین کے پاس ٹھہری ہیں وہ اس صورتحال سے پریشان ہیں لیکن اداکارہ میرا کی واپسی کے لیے سرگرم بھی ہیں۔دوسری طرف اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ میرا کو امریکا میں پاگل خانے میں داخل کرا دیا گیا ہے، شفقت زہرہ نے بتایا کہ فون کرکے بتایا کہ وہاں اسے پاگل خانے لے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میرا نے بتایا کہ وہ چلاتی رہی کہ وہ پاگل نہیں ہے۔انہوں نے اوزیراعظم سے اپیل ہے کہ میری بچی کو بازیاب کرایا جائے، ومیری بچی پاگل نہیں، وہی میرا سہارا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔