ہومپاکستانپاکستان اور آئی اے ای اے کا جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار

پاکستان اور آئی اے ای اے کا جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے بیس سال مکمل ہو گئے، پاکستان اور آئی اے ای اے نے تعاون مزید بڑھانے اور معلومات و ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔
اسلام آباد میں پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے بیس سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب ہوئی۔ چیئرمین پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا گزشتہ دو دہائیوں میں پاکستان کا جوہری تحفظ کا نظام مزید مضبوط ہوا، پاک آئی اے ای اے تعاون سے تربیت یافتہ ماہرین اور مستحکم ادارے تیار ہوئے۔ آئی اے ای اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کرین ہیروی نے پاکستان کے ساتھ طویل تعاون کو سراہا۔
دونوں فریقوں نے معلومات اور ٹیکنالوجی کے تبادلے، مشترکہ منصوبوں اور جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اسلام آباد میں پندرہواں سالانہ این ایس ایس سی نیٹ ورک اجلاس چھبیس نومبر تک جاری رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔