لاہور،مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے نیب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جہانگیر ترین کے ساتھ ایم این ایز اور ایم پی ایز موجود تھے،سمجھ لیں پنجاب اور وفاقی حکومت جہانگیر ترین کی جیب میں ہے،اب امید ہے جہانگیر ترین کو ہوائی جہازگھمانے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین نے کہامیرے کاروبارکوجرم بناکرمقدمہ درج ہورہاہے،انہوںنے 90کی دہائی میں کاروبار شروع کیا تھا،شریف فیملی نے80سال پہلے کاروبار شروع کیاتھا،جب شریف فیملی پرمقدمہ ہواجہانگیرترین مذمت نہیں کرسکتے تھے۔راناثنااللہ نے کہا کہ شریف فیملی نے لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کیا،آج جہانگیرترین کہہ رہے ہیں میرے ساتھ ظلم ہورہاہے،جہانگیرترین پرمنی لانڈرنگ کاالزام لگتاہے توظلم یادآتا ہے،مسلم لیگ ن کے قائدین کو اب انصاف ملے گا،پی ڈی ایم کے بنیادی مقاصدپرتمام جماعتیں متفق ہیں ،پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں لائحہ عمل طے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے الیکشن میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے،ووٹ چور ٹولہ ڈسکہ میں پکڑاگیا ہے،سروے بتارہے ہیں ن لیگ ڈسکہ الیکشن واضح اکثریت سے جیتے گی۔
پنجاب اور وفاقی حکومت جہانگیر ترین کی جیب میں ہے،رانا ثناء اللہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
