ہوماسلام آبادسابق چیئرمین سی ڈی اے عثمان یونس نے اینکر پرسن عامر متین کے خلاف قانونی اقدام اٹھا لیا

سابق چیئرمین سی ڈی اے عثمان یونس نے اینکر پرسن عامر متین کے خلاف قانونی اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد:سابق چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد عثمان یونس نے اسلام آباد میں وفاقی ترقیاتی ادارے کے تحت پلاٹوں کی فروخت میں بے ضابطگیوں کے الزامات پر اینکر پرسن عامر متین کے خلاف پیمرا سے رجوع کر لیا،سابق چیئر مین سی ڈی اے نے اپنے وکیل کے ذریعے پیمرا کو کی گئی شکایت میں کہا ہے کہ اینکر پرسن عامر متین نے اپنے نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بے بنیاداور بغیر ثبوت کے الزامات لگائے،جس سے ان کی ساکھ خراب ہوئی،تحریری شکایت میں کہا گیا ہے کہ لگائے گئے الزامات بلکل بے بنیاد اور لغو ہیں،سی ڈی اے کے پلاٹس کی نیلامی میں مکمل شفافیت برتی گئی،سابق چیئر مین سی ڈی اے کی جانب سے پروگرام کا ٹرانسکرپٹ بھی شکایت کے ساتھ بھیجا گیا ہے ،شکایت میں اینکر پرسن کے خلاف پیمرا ایکٹ کے تحت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2023 02 08 at 4.03.17 PM
WhatsApp Image 2023 02 08 at 4.03.18 PM
WhatsApp Image 2023 02 08 at 4.03.19 PM 1
WhatsApp Image 2023 02 08 at 4.03.19 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔