Friday, September 20, 2024
ہومتعلیمگومل یونیورسٹی میں رنگا رنگ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

گومل یونیورسٹی میں رنگا رنگ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان،گومل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن میں رنگارنگ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد ‘وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنسزاینڈ نیوٹریشن کی سربراہ ڈاکٹر صدف جویریہ نے وائس چانسلرگومل یونیورسٹی کو فوڈ فیسٹیول میں طلبہ و طالبات کی جانب سے لگائے اسٹالز کا دور کروایا جہاں طلبا نے وائس چانسلر اپنے اسٹال کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ فوڈ فیسٹیول میں طلبا نے پاکستان کے چاروں صوبوں کے ثقافتی ملبوسات زیب تن کیا ہوئے تھے جس کو وائس چانسلر نے سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر صوبہ ہر شہر خوبصورت ہے اور آج جس طریقے سے طلبا نے ہر صوبہ میں بولی جانیوالی زبانوں کی اہمیت کو جس طرح اجاگر کیا اس پر خوشی ہو ئی ہے۔ وائس چانسلر نے فوڈفیسٹیول کے بہترین انعقاد پر ڈاکٹر صدف جویریہ اور انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن کے اساتذہ اور طلبا پر مبارک باد بھی دی۔ فوڈ فیسٹیول میں گومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے ڈین’ رجسٹرار،کوارڈینیٹر سٹی کیمپس سمیت سٹی کیمپس کے تمام شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔