Sunday, October 13, 2024
ہومپاکستانکورونا وائرس: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

کورونا وائرس: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

لاہور،لاہور میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر مزید 16علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مراسلہ جاری کر دیا،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مراسلے میں کہا کہ کینٹ کے 5، داتا گنج بخش ٹائون کے 2 علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کیا گیا، اسی طرح نشتر ٹائون کے 3، سمن آباد کے 4 علاقوں میں لاک ڈائون لگایا گیا ہے، شالیمار ٹان ایک، واہگہ ٹائون کے 2 علاقوں میں بھی سمارٹ لاک ڈائون نافذ ہے۔دوسری جانب پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیشِ نظر مختلف مقامات میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار نمبر 4، ڈیفنس کالونی، حیات آبادفیز 1 اورفیز 6 کی ایک، ایک گلی میں لاک ڈان ہوگا۔ ان مقامات میں لاک ڈان آج شام 6 بجے سینافذ ہوگا جبکہ ان آٹ آمد بند رہے گی ۔ اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کیکیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈان لگایا گیا ہے۔ اشیا خورونوش، میڈیکل اسٹورز، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروسز کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ اسمارٹ لاک ڈان کے دوران مساجد میں 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔ اعلامیے میں متعلقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو لاک ڈان پر عمل درآمد کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ ڈان لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلا کو روکنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔