اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں کلاسز اب چار روز ہوں گی، پیرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پیرا نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک 4 روزہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔کفایت شعاری مہم کی پیش نظر وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے بھی پیر سے جمعرات تک اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔وفاقی نظامت تعلیمات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق کلاسز پیر سے جمعرات تک ہوں گی۔
اسلام آباد؛ وفاقی و نجی تعلیمی اداروں میں کلاسز اب 4روز ہوں گی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
