اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ میرے وکیل سیداحمد حسن شاہ ہیرا ہیں، ایسے لوگوں کی قدر کرنی چاہئے، میں نے آج تک میڈیا کے کسی آدمی کو لفافہ نہیں دیا۔
بدھ کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سید احمد حسن شاہ جو میرے وکیل ہیں ، یہ میرے بڑے پرانے دوست ہیں ،ہم اسلام آباد کلب میں سکوائش بھی کھیلتے رہے ہیں اور اکثر ہماری سیاست پر بحث ہوتی تھی ، میں پی ٹی آئی کو ڈیفنڈ کرتا تھا ،میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور میڈیا کا وائس پریذیڈنٹ بھی تھا ،پھرجب 2011میں عمران خان سے اختلافات ہوئے تو احمد حسن شاہ وہ ایک لیڈنگ فرم کے سینئر پارٹنر بھی ہیں ، تو انہوں نے مجھے آفرکی کہ اگر کبھی کوئی لیگل ایڈوائس چاہیے تو دوست ہونے کے ناطے آپ کیلئے فری آفر ہے ، 2014میں جب نے یہ کیس تیار کیا تو اس میں چھ مہینے لگے، تو میں نے سید احمد حسن شاہ کو کہا کہ اب آپ کی مدد چاہیے ہوگی تو وہ دن اور آج کا دن انہوں نے ایک پیسہ چارج نہیں کیا ۔ سات رٹ پیٹیشن ، درجنوں ایپلیکیشنز،200سے زیادہ پیشیاں اتنا ایماندار اورمخلص بندے میں بڑے کم دیکھے ہیں جو اپنی زبان اور اپنے وعدے پر ابھی تک میرے ساتھ کھڑے ہیں اور ایک پیشی انہوں نے مس نہیں کی ،یہ ہوتی ہے کمٹمنٹ ،لیکن ہم ایک دوسرے کو عزت نہیں دیتے اور ہمیشہ شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ہمارے معاشرے میں بڑے بڑے ہیرو ہیں ،میں نے آج تک میڈیا کے کسی آدمی کو لفافہ نہیں دیا ۔ایک وقت میں 35ہزار روپے مہینے میں پوری پی ٹی آئی کی میڈیا کی ٹیم چلاتا تھا لیکن اچھے لوگ ہیں ، آپ نے اپنی کریڈیبلٹی خود بنانی ہے ، آپ نے خود ثابت کرنا ہے کہ آپ سچے ہیں ، لوگ آپ کے ساتھ آتے ہیں اور کھڑے ہوتے ہیں۔ سیداحمد حسن شاہ جو میرا وکیل ہے یہ ہیرا ہے ایسے لوگوں کی ہمیں قدر کرنی چاہیے۔
