ہومبریکنگ نیوزصدر ،وزیر اعظم کی ملاقات،معاشی،سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت,مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

صدر ،وزیر اعظم کی ملاقات،معاشی،سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت,مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری کی لاہور میں ماڈل ٹاون میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی رہائش گاہ آمد،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو،وزیراعظم نے صدر پاکستان کو اپنے دورہ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں اپنے شرکت کے بارے میں بتایا۔

،ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاحی منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماں نے ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناللہ، اور ممبر قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔