ہومٹاپ سٹوریانتخابات التوا کیس: ایک اور جج کی کیس سننے سے معذرت، بنچ پھر ٹوٹ گیا

انتخابات التوا کیس: ایک اور جج کی کیس سننے سے معذرت، بنچ پھر ٹوٹ گیا

اسلام آباد (سب نیوز) پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والے 4 رکنی بنچ میں شامل جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل کی معذرت کے بعد بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت آج ساڑھے 11 بجے ہونا تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ بنچ کے رکن جسٹس امین الدین کچھ کہنا چاہتے ہیں۔

جسٹس امین الدین نے اپنے ریمارکس میں کیس کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سننے سے معذرت کرتا ہوں۔جسٹس امین الدین کے بات کرنے کے بعد بنچ کورٹ روم سے چلا گیا۔جسٹس امین کی معذرت کے بعد عدالت کا پانچ رکنی بنچ غیر فعال ہوگیا اور گزشتہ روز کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔