ہومپاکستانحسان نیازی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

حسان نیازی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

لاہور (سب نیوز) سیشن کورٹ لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی 8 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست ضمانت صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار کی وساطت سے دائر کی گئی تھی۔

حسان نیازی اپنے وکیل رانا انتظار کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے حسان نیازی کی 8 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔