ہومبریکنگ نیوزسیکیورٹی فورسز کی کولپور میں کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا میجر اور حوالدار شہید

سیکیورٹی فورسز کی کولپور میں کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا میجر اور حوالدار شہید

اسلام آباد (آئی پی ایس )سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں کولپور، کارداگاپ اور نوشکی کے گردونواح میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کیں جہاں فتن الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے میجر اور حوالدار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کولپور، کردگاپ اور نوشکی کے گردونواح میں سیکیورٹی فورسز کے متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں اور 13 نومبر سے کوئٹہ-تفتان قومی شاہراہ این-40 پر سیکیورٹی فورسز کا گشت جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا اور کولپور آپریشن کے دوران اسلحے اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد ہوا، سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے جاری ہیں اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا گشت پر مامور فوجی گاڑیوں پر مسلح کواڈ کاپٹرز سے حملہ مقامی ٹریفک کو محفوظ رکھنے کے لیے کوئٹہ-تفتان نیشنل ہائی وے پر علاقے کی نگرانی اور گشت بھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ 13 اور 14 نومبر کی درمیانی شب، کولپور کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خودکش بمبار سمیت ‘فتن الہندوستان’ کے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 14 نومبر ‘فتنہ الہندوستان’ کے دہشت گردوں نے گشت پر مامور فوجی گاڑیوں کو مسلح کواڈ کاپٹرز (ڈرونز) کے ذریعے نشانہ بنایا، اس واقعے میں ضلع چکوال کے رہائشی میجر عمر منہاس ناصر اور کوٹلی ستیاں کے رہائشی حوالدار محمد عدنان خان نے جام شہادت نوش کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ان قربانیوں کے باوجود سیکیورٹی فورسز پر عزم ہیں اور آپریشنز کی جاری ہیں، ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت اور دیگر دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی حمایت یافتہ تنظیم ‘فتن الہندوستان’ معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز، آئی ای ڈیز اور دیگر تکنیکی ذرائع استعمال کر رہی ہے، ان کا مقصد علاقے میں امن اور معمول کے حالات برقرار رکھنے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

کارروائیوں کے حوالے سے کہا گیا کہ بھارت مسلسل ‘فتنہ الہندوستان’ کو مالی معاونت فراہم کر رہا ہے اور انہیں جدید ترین آلات اور سازوسامان مہیا کر رہا ہے تاہم، سیکیورٹی فورسز اس ابھرتے ہوئے خطرے سے پوری طرح آگاہ ہیں اور دہشت گردوں کو کسی قسم کی جگہ نہیں دیں گی، چاہے وہ کوئی بھی حربہ کیوں نہ استعمال کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔