Saturday, September 7, 2024
ہومپاکستانپاکستان ترکی مشترکہ فوجی مشقیں:اتاترک 11 کا شاندار آغاز

پاکستان ترکی مشترکہ فوجی مشقیں:اتاترک 11 کا شاندار آغاز

راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون 2021کا آغاز ہوگیا،2برادر ممالک کے فوجی دستوں کے درمیان یہ تربیتی مشقیں 3ہفتے جاری رہیں گی، مشقوں کا مقصد جدید فوجی رجحانات اختیار کرنا اور ایک دوسرے سے تعاون ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 2برادر ممالک پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک 11کا آج سے آغاز ہوا ہے،یہ فوجی تربیتی مشقیں 3 ہفتے تک جاری رہیں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب اسپیشل سروسزہیڈ کوارٹرز تربیلا میں منعقد ہوئی۔مشقوں میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات ا و ر مہارت سے بھر پور استفادہ کیا جا ئے گا۔3ہفتوں پر محیط مشقوں میں ترک اسپیشل فورسز اور ایس ایس جی ٹروپس حصہ لیں گے،ان مشقوں میں انسداد دہشتگردی، کلوزکوارٹربیٹل، کارڈن اینڈ سرچ، ریپلنگ، فائراینڈ موو، ہیلی کاپٹرریپلنگ، کمپاونڈ کلیرنس، فری فال اور یرغمالی رہا کروانے کے حوالے سے ٹیکنیکس شامل ہوں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشقیں دونوں برادراقوام کے رشتے کو مزید مضبوط کریں گی اور ان مشقوں سے جدید فوجی رجحانات اختیار کرنے اور تعاون میں مدد ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔