Saturday, July 20, 2024
ہومپاکستانلاپتہ کوہ پیمائوں کا خصوصی سرویلنس طیارے کے ذریعے سرچ آپریشن کا فیصلہ

لاپتہ کوہ پیمائوں کا خصوصی سرویلنس طیارے کے ذریعے سرچ آپریشن کا فیصلہ

سکردو،کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ سمیت 3 کوہ پیماؤں کا ابھی تک سراغ نہ مل سکا۔علی سدپارہ سمیت کے ٹوپرلاپتہ تینوں کوہ پیماؤں کو ڈھونڈنے کے لیے آج سرچ آپریشن خصوصی سرویلنس طیارے کے ذریعے کیا جائے گا۔خیال رہے کہ موسم سرما کے دوران کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جوان پابلو موہر 5فروری کی شام سے لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں جن میں تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے گزشتہ دنوں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کے بچنے کے چانسز انتہائی کم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔