Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانپی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اسلام آباد (آئی پی ایس )ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں انہیں گرفتاری سے روک دیا۔جسٹس خادم حسین سومرو نے سیمابیہ طاہر کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران سیمابیہ طاہر اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے اور خدشہ ہے کہ ان کی موکلہ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت تک سیمابیہ طاہر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔