ہومتازہ ترینراولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سروس ڈاؤن ہونے سے موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروسز میں جزوی طور پر تعطل آیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کا کہنا ہے کہ آپٹیکل فائبرکیبل کٹنےسےایک ٹیلی کام آپریٹرکی سروس متاثر ہوئی،آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے کے باعث چند سروس فراہم کنندگان کے نیٹ ورک میں جزوی خرابی دیکھی گئی ہے۔

انٹرنیٹ سروس میں خرابی مقامی اور گردونواح کے چند علاقوں تک محدود ہے، ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ ملک کے شمالی ریجن کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ میں جزوی تعطل پر شہری پریشان نہ ہوں، تکنیکی ٹیمیں آپٹیکل فائبر کیبل کی مرمت اور سروس کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں،متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی جلد بحالی کی کوششیں جاری ہیں،آپٹیکل فائبر کیبل کی مرمت اور سروس کی مکمل بحالی میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔