اسلام آباد، : پاکستان نے ترکمانستان کی آزادی کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر ترکمانستان کی حکومت اور برادر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اس موقع پر جاری کردہ تہنیتی پیغام میں پاکستان نے ترکمانستان کے عوام کے لیے مسلسل امن، خوشحالی اور ترقی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پیغام میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے ترکمانستان کے عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی۔
