ہومپاکستانملکی سطح پر گلگت بلتستان کے لیے بڑا اعزاز

ملکی سطح پر گلگت بلتستان کے لیے بڑا اعزاز

قائد ملت پبلک سکول امیرآباد چھوربٹ کو شان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔

قائد ملت پبلک سکول امیرآباد گانچھے نے پورے گلگت بلتستان کا نام ملکی سطح پر روشن کردیا۔

لاہور(سب نیوز)
گزشتہ دنوں اپووا پاکستان کے زیرِ اہتمام لاہور کے معروف ہوٹل پاک ہیریٹیج میں شان پاکستان ایوارڈز تقسیم کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔
جس میں ملک بھر سے مختلف نمایاں شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔
تقریب میں ادب ، صحافت ، تعلیم ، سماجی خدمات ، طب اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو شان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔
قائد ملت پبلک سکول امیرآباد کو علاقے میں نمایاں تعلیمی خدمات اور کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں اور قائد ملت سکول کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ حرا فرمان اور سلور میڈلسٹ طالبہ معصومہ ابراہیم کو عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر شان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔