ہومتازہ ترینڈیرہ اسماعیل خان دہشت گرد حملے پر قازقستان کا اظہارِ تعزیت

ڈیرہ اسماعیل خان دہشت گرد حملے پر قازقستان کا اظہارِ تعزیت

اسلام آباد، 27 ستمبر: پاکستان میں قازقستان کے سفارتخانے نے 26 ستمبر کو خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 35 دیگر زخمی ہوئے۔

قازقستانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

سفارتخانے نے زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بذریعہ: سب نیوز

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔